ABM Press Release 21 Dec 2016

کراچی: آل بلتستان موومنٹ کراچی ڈویزن اور اے بی ایم ایونٹس اینڈ میڈیا سوسائیٹی کے اشتراک سے سیمنار بعنوان ” گلگت بلتستان کا مستقبل کیا ” کا انعقاد

آل بلتستان موومنٹ کراچی ڈویزن اور اے بی ایم ایونٹس اینڈ میڈیا سوسائیٹی کے اشتراک سے سیمنار بعنوان ” گلگت بلتستان کا مستقبل کا انعقاد کیا گیا. اس سیمنار سے ایڈوکیٹ احسان اور سینئر صحافی عبدالجبار ناصر نے خیالات کا اظہار کیاـ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ احسان نے گلگت بلتستان کی تاریخی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ دور میں ہونے والی مختلف پیش رفتون اور ان کے مستقبل پہ ہونے والے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا ـ اس موقع پہ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل نوجوانوں کے اتحاد اور ان کی جدوجہد سے وابستہ ہے ـ حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہین اگر اس دوران جوانوں کسی بھی غفلت یا سست روئی کا شکار ہوئے تو آنے والے وقتوں میں خطے کے مسائل حل کرنا ناممکن ہو جائے گاـ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کے لئے منظم اور متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے ـ شرکاء سے عبدالجبار ناصر نےخطاب کرتے ہوئے گگت بلتستان کے طالب علموں کو گلگت بلتستان کی تاریخ پہ تحقیق اور موجودہ صورت حال پہ غور و فکر کرنے ترغیب دی تا کہ آنے والے حالات و واقعات سے نمٹا جا سکے. سیمنار میں کراچی میں مقیم سماجی شخصیات اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت بھی کی. سیمنار سے آل بلتستان موومنٹ کے چئرمین شریف اخوند زادہ نے بھی خطاب کیا اور مقررین کا شکریہ ادا کیا ـ